ابنا:
بسم اللہ الر حمن الر حیم
خدا نے انسان کو اپنا اصل مقامِ انسانی حاصل کرنے کے لیے اپنے نمائندوں کا ایک طولانی اور نہ ختم ہو نے والے سلسلے کا بندوبست کیا تاکہ انسا ن نما وجود کو اپنے کمال کی طرف ہد ایت کی جائے او ر یہی ہد ایت کا سلسلہ ظالم اور باطل قوتوں کے خلاف ایک مستقل تحر یک کی شکل میں ڈھل گیا۔ ایک طرف سامراجی قوتیں اپنی پو ری قوت کے ساتھ بشر یت کو جہا لت اور لا شعو ری کی طرف دھکیلنے میں مصرو فِ عمل رہی ہیں تو دو سری جانب الہی نمائندے انسانیت کی شعور ، علم اور نو ر کی جانب ہد ایت کرتی آ رہی ہیں یہی دونوں سلسلے آج بھی اپنے لشکر وں کے ساتھ میدانِ عمل میں موجود ہیں۔لیکن المیہ یہ رہا ہے کہ الہی نمائندوں کا لشکر ہر دور میں قلیل تعداد اور کم وسائل کے ساتھ باطل قوتوں اور باطل افکار سے نبر دآزما رہا ہے ۔ تاریخ گواہ ہے کہ ہدا یت کے اس الہی سلسلے سے ایک کے بعد دوسری ہد ایت کی شمع جلتی آرہی ہے۔ دنیا کے مختلف علاقوں اور خطوں میں مختلف گروہ آج بھی قلیل تعداد میں الہی پیغام کو پھیلا نے کے لئے میدانِ عمل میں کھڑی ہیں پاکستان کی تا ریخ گواہ ہے کہ پچھلے 39 برس سے آئی ایس او پاکستان نے بھی وہی الہی پیغام پھیلانے کی سعی کی ہے جو پیغمبر (ص) اور آئمہ (ع) سے ملا ہے اور وہ اسی پیغام کی بنیاد پر وطنِ عزیز کے نوجوانوں کی اسلامی شخصیت سازی میں بھر پو ر کردار ادا کر رہی ہے اور تنظیم کا محور نوجوانوں کی خودسا ز ی، نظریہ سازی اور اس کے بعد معا شرہ سازی رہا ہے اور کسی بھی معا شر ے کو انسانی بنانے کے لیے لا زم ہے کہ اس معاشرے کی نوجوان نسل کے کرداروں کے اوپر اسلامی رنگ چڑ ھایا جائے۔ اسلامی اور الہی پیغام کو لے کرآج بھی آئی ایس او پاکستان جوان سا زی کے کام میں مصروفِ عمل ہے ۔ الحمد اللہ و طنِ عز یز پا کستان میں آج بھی اسلامی معاشرہ سازی میں آئی ایس او پاکستان پیش پیش ہے لیکن اس میدا ن کے اندر و سعت بہت زیادہ ہے اور کام کی کا فی گنجائش موجو د ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس الہی راستے کی طرف جو انبیاء اور آئمہ علیہم السلام کا راستہ ہے نوجوان نسل کی تربیت کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ توانائیوں کو صرف کیا جائے۔ اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ معاشرتی عدل و انصاف کا قیا م انسانی کمال، اسلا می شخصیت سازی صرف اور صرف الہی تعلیما ت کے اندر پنہاں ہے۔ آئی ایس او پاکستان نے نوجوان سازی کا علم پچھلے چار دھا ئیوں سے بلند کر رکھا ہے اور پا ک سرزمین کے نوجوانوں کو اسلامی معاشرہ سازی کی جا نب رہنمائی فراہم کر رہی ہے ا س اُ مید کے سا تھ کہ یہ کاروان آہستہ آہستہ ملکِ پاکستان کی سر زمین سے حضرتِ ولی عصر کا ایک منظم لشکر کی تشکیل کی بنیاد قرار پائے او ر امامِ زما نہ (عج) کی جہانی حکومت کے قیام میں یہ لشکر معاون اور مددگار ثابت ہو۔............/169